پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر میکرون کو تھپڑ مارنے والا شخص چار ماہ جیل میں گزارے گا۔
فرانسیسی عدالت نے میکرون کو تھپڑ مارنے والے شخص کو اٹھارہ ماہ کی سزا سنا کر چودہ ماہ کی سزا معطل کردی اسلئے مجرم صرف چار ماہ جیل میں گزارے گا۔
مجرم نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا کہ صدرمیکرون فرانس کی تباہی کی علامت ہے، وہ کئی روز سے فرانسیسی صدر پر انڈہ یا سیاہی پھینکنے کے بارے میں سوچ رہا تھا، 28 سالہ حملہ آور قدامت پسند نظریات کا حا مل ہے۔