مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کا وادی کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

مقبوضہ کشمیر کی سیاسی قیادت کا وادی کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی بھارتی وزیر اعظم کو مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت بحال کرنے پر زور دیں گی، ایجنڈا مقبوضہ کشمیر کو پانچ اگست سے پہلے والی حیثیت پر بحال کرانا ہے۔

فاروق عبداللہ کی نیشنل کانفرنس نے بھی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ ایجنڈے میں شامل کرلیا ہے، بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے جمعرات کو مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر آل پارٹیزکانفرنس بلائی ہے۔