دوحا: (دنیا نیوز) امریکا نے قطر میں تین فوجی اڈے بند کر دیئے، اہلکار اور سازوسامان اردن منتقل کر لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امریکا نے قطر میں قائم فوجی اڈوں سے اہلکار اور عسکری سازو سامان اردن منتقل کر دیا ہے، ان اڈوں میں سے ایک فالکن کیمپ میں 27 گودام تھے جن میں بڑی تعداد میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور مختلف نوعیت کا سامان رکھنے کی گنجائش تھی۔
امریکی فوجی حکام نے بھی اس اقدام کی تصدیق کی ہے، یہ اقدام ایرانی نواز ملیشیا کے میزائل حملوں کے خطرے کے پیشِ نظر کیا گیا۔