تازہ ترین
  • بریکنگ :- اومی کرون جنوبی افریقہ سےآنےوالےمسافروں میں پایاگیا،حکام برازیل
  • بریکنگ :- برازیل کی ریاست ساؤپاؤلومیں اومی کرون کے2کیس رپورٹ،خبرایجنسی

چین کے صوبے سنکیانگ میں عید کے موقع پر کوربن فیسٹیول کا انعقاد

Published On 21 July,2021 11:56 am

بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے صوبے سنکیانگ میں مسلمانوں نے عید کے موقع پر کوربن فیسٹیول کا انعقاد کیا، مختلف شہروں کے بازاروں کو خوب سجایا گیا۔

چین میں عید کے رنگ، صوبہ سنکیانگ میں چینی مسلمانوں نے کوربن فیسٹیول کا اہتمام کیا، کاشغر سمیت کئی شہروں میں بازاروں کو سجایا گیا۔ عید میلے پر روایتی کھانے بنائے گئے اور فیملی کے تمام افراد نے مل کر کھانا تناول کیا۔ بچوں اور بڑوں نے رقص کیا، فنکاروں نے بھی خوب رنگ جمایا۔

میلے میں غیر مسلم سیاح بھی شریک ہوئے جبکہ دیکھنے والے بھی خوب لطف اندوز ہوئے۔