واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی حکام نے کورونا کی بھارتی قسم ڈیلٹا کی وجہ سے ویکسین لگوانے والوں کو بھی ماسک پہننے کی ہدایت کر دی، ویکسین لگوانے والے بھی ڈیلٹا ویرینٹ کا شکار ہوسکتے ہیں۔
ڈاکٹر فاؤچی کا کہنا ہے کہ وہ کورونا کی ایک خطرناک قسم سے نمٹنے کے لیے کام کر رہے ہیں، امریکی طبی حکام نے ہدایت کی ہے کہ ویکسین لگوانے کے باوجود دفاتر اور دیگر عوامی مقامات پر ماسک پہنے جائیں۔
ادھر وائٹ ہاؤس ترجمان جین ساکی نے بھی کہا ہے کہ اگر ضرورت محسوس کی گئی تو صدر بائیڈن اور انکی ٹیم ماسک کا استعمال کرے گی۔