واشنگٹن: (دنیا نیوز) برطانوی شہزادہ اینڈریو پر امریکی خاتون نے زیادتی کا الزام لگا دیا، شہزادے نے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
ورجنیا نامی امریکی خاتون نے نیویارک کی عدالت میں برطانوی شہزادے اینڈریو کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ دائر کر دیا، یہ مقدمہ چائلڈ وکٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کروایا گیا ہے۔ خاتون کا کہنا تھا کہ شہزادہ اینڈریو نے یہ جاننے کے باوجود کہ وہ جنسی سمگلنگ کا شکار تھیں، ان کے ساتھ کم عمری میں زیادتی کی۔
ورجنیا کے مطابق زیادتی کے سبب انہیں شدید قسم کی ذہنی اور جذباتی ٹھیس پہنچی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہزادہ اینڈریو کی دولت، عہدے اور اثرورسوخ نے انہیں ایک خوفزدہ لڑکی کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کے قابل کیا، مگر امریکہ میں صدر ہو یا شہزادہ، کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔
شہزادہ اینڈریو نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نہیں جانتے کہ وہ اس خاتون سے کب ملے تھے۔