پاکستان
خلاصہ
- اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
— PPP (@MediaCellPPP) January 15, 2026
بلاول بھٹو زرداری نے پاک برطانیہ تعاون میں اضافے کے حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کو اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سینیٹر شیری رحمان نے بھی رطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات کی۔