نیوزی لینڈ: 6 ماہ میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ، تین روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

نیوزی لینڈ: 6 ماہ میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ، تین روزہ لاک ڈاؤن کا اعلان

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے منگل کو ٹی وی قوم سے خطاب کے دوران کہا کہ گزشتہ 6 ماہ میں مقامی سطح پر کورونا وائرس کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا لیکن کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کی موجودگی ایک حقیقت ہونے کے ساتھ ساتھ گیم چینجر بھی ہے جس سے متعلق ہم کوئی چانس نہیں لے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ لہذا ہمیں اس کے آغاز پر ہی اقدامات کرنا ہوں گے اور اگر ہم ناکام ہو گئے تو جو کچھ دیگر ممالک میں ہوا ہے وہ ہمارے سامنے ہیں، اس لیے ڈیلٹا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہمارے پاس صرف ایک چانس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ اگر ہم نے احتیاط نہ کی تو طویل لاک ڈاؤن لگانے کا وقت آ جائے گا لہذا احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی ہم بہتر طور پر ڈیلٹا کے پھیلائو پر قابو پا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں 58 سالہ شخص میں کورونا وائرس کی شناخت ہوئی ہے۔