کابل: (دنیا نیوز) طالبان نے افغانستان بھر میں شادی بیاہ اور دیگر خوشی کے مواقع پر ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
امارت اسلامی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کابل اور دیگر بڑے شہروں میں ہوائی فائرنگ غیر قانونی قرار دیا گیا ہے۔ طالبان اہلکار یا کوئی اور شخص ہوائی فائرنگ میں ملوث پایا گیا تو اسے غیر مسلح کرکے شہر بدر کیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں پولیس کمانڈروں اور انٹیلی جنس افسران کو نئے قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
طالبان نے کہا ہے کہ اگر کسی نے ہوائی فائرنگ کی تو ان کو فوراً گرفتار کیا جائے گا۔ طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے شہروں سے نکالا جائے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہوائی فائرنگ سے ناصرف شہری جان سے گئے اور زخمی ہوئے بلکہ ان میں خوف و ہراس بھی کا سبب بھی بنا۔