کابل میں ڈرون حملے میں ہلاک شخص امریکی امدادی گروپ کا کارکن نکلا

کابل میں ڈرون حملے میں ہلاک شخص امریکی امدادی گروپ کا کارکن نکلا

امریکی اخبار کے مطابق زیماری احمدی یو ایس امدادی گروپ کا پرانا کارکن تھا۔ فوٹیج کے مطابق احمدی ڈرون حملے کے وقت پانی کے کین گاڑی میں لوڈ کر رہا تھا۔ ڈرون حملے میں 7 بچوں سمیت 10 افراد مارے گئے تھے۔ 29 اگست کے حملے میں امریکا نے داعش حملہ آور کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔