امریکا نے نائن الیون کی ایف بی آئی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری کر دیا

Published On 12 September,2021 10:53 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے نائن الیون کی ایف بی آئی تحقیقات کا پہلا مسودہ جاری کر دیا، امریکی حکومت متاثرین کی جانب ےس تحقیقات سامنے لانے کیلئے دباو کا شکار تھی۔

خبر ایجنسی کے مطابق مسودے میں ہائی جیکرز اور امریکا میں سعودی قونصل خانے کے درمیان تعلق پر تحقیقات سامنے لائی گئیں، پہلے مسودے میں سعودی حکومت کے ہائی جیکرز سے رابطوں کا کوئی ثبوت نہیں ملا ،نائن الیون متاثرین کا دباؤ تھا کہ تحقیقات سامنے لائی جائیں، صدر بائیڈن نے کچھ روز پہلے تحقیقات ڈی کلاسیفائیڈ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

سعودی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ امریکی تحقیقات کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔
 

Advertisement