دنیا
خلاصہ
- انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گفتگو میں ترکیہ، امریکا تعلقات اور شام کی تازہ صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر ترک صدر کا کہنا تھا کہ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے، امید ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس مثبت اور با مقصد کردار ادا کرے گا۔