امریکی صدر کا منیا پولس سے امیگریشن ایجنٹس کو واپس بلانے کا عندیہ

امریکی صدر کا منیا پولس سے امیگریشن ایجنٹس کو واپس بلانے کا عندیہ

امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کو دیئے گئے انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ کسی بھی وقت امیگریشن اہلکاروں کو واپس بلا سکتے ہیں، امریکی انتظامیہ منیا پولس فائرنگ واقعے کا جائزہ لے رہی ہے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اپنے فیصلے میں تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکی صدر نے وفاقی اہلکاروں کی منی سوٹا میں موجودگی کا دفاع بھی کیا۔