پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو امریکا کی ہیں، ترجمان محکمہ خارجہ

Published On 16 September,2021 11:15 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر پاکستانی قیادت رابطے میں ہیں، اس بات کو یقینی بنانا ہو گا کہ سب ایک راستے پر چل رہے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے کہا ہے افغانستان میں حاصل کردہ فوائد کا تحفظ سب کے مفاد میں ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی بھی طالبان سے وہی توقعات ہیں جو عالمی برادری اور امریکا کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ تمام دھڑوں پر مشتمل افغان حکومت کی بات کی، خواتین اور اقلیتوں کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔
 

Advertisement