مونٹریال:(دنیا نیوز)الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد کا پیغام دینے پر کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دونوں ملکوں کے عوام کی بہتری کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
Thanks, Prime Minister. I’m ready to keep working together for the benefit of people in both our countries.
— Justin Trudeau (@JustinTrudeau) September 24, 2021
قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہونے پر اپنے ٹوئٹر پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ وزیراعظم کینیڈا جسٹن ٹروڈو کو الیکشن میں فتح پر مبارکباد دیتا ہوں۔
وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں یہ بھی کہا کہ دوطرفہ تعلقات میں مزیدپختگی کے لیے میں ان کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں اور منتظر ہوں۔
Congratulations Prime Minister @JustinTrudeau on election victory. Looking forward to working together to further strengthen our bilateral relationship.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 22, 2021