لندن:(دنیا نیوز)خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پولیس اہلکار کو برطانوی عدالت نے عمر قید کی سزا سناد ی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ کی عدالت نے وین کوزنز نامی پولیس اہلکار کو کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کی آڑ میں خاتون کوگرفتار کرکے اغوا کرنے اور بعدازاں زیادتی کے بعد قتل کرنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی ہے۔
خیال رہے کہ 48سالہ پولیس اہلکار نے سارا ایڈورڈ نامی خاتون کو اس وقت اغوا کیا جب وہ جنوبی لندن میں اپنے ایک دوست کے گھر سے واپس اپنے گھرجا رہی تھیں۔
پولیس اہلکار نے اغوا کرنے کے بعد عصمت دری کرنے اور قتل کرنے کے جرم کا اعتراف کیا تھا۔