کابل میں آپریشن کے دوران داعش کے جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا: ذبیح اللہ مجاہد

کابل میں آپریشن کے دوران داعش کے جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا: ذبیح اللہ مجاہد

ذبیح اللہ مجاہد نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ آپریشن میں اسلامی امارت کی فورسز کے خصوصی یونٹ نے حصہ لیا، افغان میڈیا کے مطابق کابل کے 17 ویں ڈسٹرکٹ میں کارروائی کے دوران داعش کے جنگجو ؤں کو ہلاک کیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ کارروائی کے دوران داعش کے مرکز کو بھی تباہ کر دیا، کابل ہی سے مختلف سنگین جرائم میں ملوث 85 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔