برسلز:(دنیا نیوز)نیٹو کے سربراہ نے کہا ہے کہ یورپ میں روس کی مشکوک سرگرمیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن(نیٹو) کے سربراہ سٹولٹن برگ نے اتحادیوں سے اپیل کی ہے کہ روس کی بڑھتی ہوئی مشکوک سرگرمیوں کو روکنے کے لئے اتحادیوں کو اقدام کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ نیٹو نے گزشتہ روز روس کے وفد کے 8اہلکاروں کو انٹیلی جنس حکام قرار دے کر نکال دیا تھا جبکہ روس نے اس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نیٹو کے اقدام نے حالات معمول پر آنے کے امکان کو بھی ختم کردیا ہے۔