واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو ممالک سے روس سے تیل کی خریداری بند کرنے کا مطالبہ دوہرا دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو اتحادی ممالک کے نام خط لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ روسی تیل خریدنا افسوسناک اور حیران کن ہے۔
صدر ٹرمپ نے خط میں کہا کہ روسی تیل خریدنے سے ہمارا مذاکراتی مؤقف کمزور ہوتا ہے، چین پر دباؤ بڑھانے کے لیے ٹیرف ضروری ہیں، روس کو فائدہ نہ دیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ نیٹو اگر میری بات مانے تو یوکرین میں جنگ جلد ختم ہو سکتی ہے، فیصلہ نہ کیا تو آپ صرف میرا اور امریکا کا وقت ضائع کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ میں ہر قدم اٹھانے کو تیار ہوں، نیٹو ممالک بھی اپنی تیاری ظاہر کریں، روس پر نئی پابندیاں نیٹو کے فیصلوں پر منحصر ہوں گی۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیٹو سے دفاعی اخراجات میں اضافے کا مطالبہ بھی دوہرایا۔