رکن ممالک کو ہائبرڈ خطرات کے مقابلے کیلئے تیار رہنا ہوگا، نیٹو

رکن ممالک کو ہائبرڈ خطرات کے مقابلے کیلئے تیار رہنا ہوگا، نیٹو

بیلجیئم کے شہر مونز کے قریب نیٹو اتحاد کے فوجی ہیڈ کوارٹر میں نیٹو کے اعلیٰ فوجی کمانڈر الیکس جی گرائنکیوچ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہائبرڈ خطرات میں سائبر حملے، غلط معلومات پھیلانا، تخریب کاری اور ڈرون کا استعمال شامل ہے۔

نیٹو فوجی کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ نیٹو جانتا ہے کچھ ہائبرڈ واقعات کے پیچھے روس تھا، جبکہ روس مغربی ممالک پر حملوں اور ڈرون واقعات میں ملوث ہونے کی تردید کرچکا ہے۔