سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ،4افرادزخمی

سعودی ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ،4افرادزخمی

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حوثی باغیوں کی جانب سے ابہا ایئرپورٹ پر ڈرون سے حملے کیا گیا لیکن ایئرپورٹ پر ڈیفنس سسٹم نے فوری ردعمل دیتے ہوئے ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا۔تاہم ڈرونز کے ٹکڑے لگنے سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔

سعودی اتحادی افواج نے جوابی فضائی کارروائی میں ڈرون لانچنگ سائٹ کو مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد ایئرپورٹ پر ٹریفک تھوڑی دیر معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔