اٹلی میں کورونا ویکسین ہیلتھ پاس لازمی قرار دینے کے خلاف شہریوں کے مظاہرے

Published On 10 October,2021 11:17 am

روم: (دنیا نیوز) اٹلی میں کورونا ویکسین ہیلتھ پاس لازمی قرار دینے کے خلاف شہریوں نے بڑے مظاہرے کئے۔

اطالوی شہر روم میں ہزاروں افراد نے ہیلتھ پاس لازمی قرار دینے کے خلاف احتجاج کیا، شرکا نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا، سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، چند کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔
 

Advertisement