کابل میں شہریوں کے تحفظ کے لیے امریکہ اور برطانیہ کے سکیورٹی الرٹ جاری

Published On 11 October,2021 10:10 am

واشنگٹن: (دنیا نیوز) کابل میں اپنے شہریوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے امریکی اور برطانوی حکام نے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیئے۔

خبرایجنسی کے مطابق سکیورٹی الرٹ میں امریکی اور برطانوی شہریوں کو کابل کے فائیو اسٹار اور اس کے قریبی دیگر ہوٹلز سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی شہری فائیو اسٹار ہوٹل اور اس کے قریبی علاقوں سے فوری طور پر نکل جائیں، ماضی میں کابل کا معروف ہوٹل دو مرتبہ دہشت گرد حملوں کا نشانہ بن چکا ہے۔
 

Advertisement