عراق :داعش کے اہم رکن سامی جاسم کو گرفتار کرلیا گیا

عراق :داعش کے اہم رکن سامی جاسم کو گرفتار کرلیا گیا

عراقی وزیر اعظم کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فورسز نے انتہا پسند تنظیم دولت اسلامیہ(داعش) کے اہم رکن کو گرفتار کیا ہے جو کہ ابو بکر البغدادی کا نائب اور داعش کے مالی امور کا انچارج تھا۔

مصطفی الکاظمی نے بتایا کہ فورسز نے دہشت گرد تنظیم کے رکن سامی جاسم کو عراق کی سرزمین کے باہر سے گرفتار کرکے ملک میں منتقل کیا ہے۔

یاد رہے کہ داعش کا لیڈر البغدادی سن 2019 میں امریکی قوتوں کی طرف سے شام میں مارا گیا تھا۔امریکی امور خارجہ نے سامی جاسم سمیت تنظِم کے دیگرلیڈروں کی گرفتاری پر انعام بھی رکھا ہوا تھا۔