تازہ ترین
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےمیں کوروناکےمزید567 کیس رپورٹ،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کورونامریضوں کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 393 ہوگئی
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں 24 گھنٹےکےدوران کوروناسےمزید 16 اموات
  • بریکنگ :- ملک بھرمیں کوروناسےجاں بحق افرادکی تعداد 28 ہزار 344 ہوگئی
  • بریکنگ :- 24 گھنٹےکےدوران 39 ہزار 200 کوروناٹیسٹ کیےگئے،این سی اوسی
  • بریکنگ :- کوروناسےمتاثر1704 مریضوں کی حالت تشویشناک،این سی اوسی
  • بریکنگ :- ملک میں کورونامثبت کیسزکی شرح 1.44 فیصدرہی،این سی اوسی

فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، 9 افراد ہلاک، 11 زخمی

Published On 13 October,2021 10:04 am

منیلا: (دنیا نیوز) فلپائن کے ساحل سے سمندری طوفان ٹکرا گیا، نو افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہو گئے، بھارت میں شدید بارشیں تین افراد کی جان لے گئیں، چین کے شمالی علاقے بھی موسلا دھار بارشوں کے بعد زیر آب آچکے ہیں۔

فلپائن میں خطرناک سمندری طوفان کومپاسو ساحل سے ٹکرا گیا، طوفان کے باعث 1600 سے زائد دیہات خالی کرا لیے گئے، طوفان جنوبی بحیرہ چین کی جانب بڑھ رہا ہے۔

چین کے شمالی علاقوں میں بھی شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، بارہ لاکھ سے زائد افراد بارشوں سے متاثر ہیں اور ہزاروں افراد کو
محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست کیرالا بھی طوفانی بارشوں کی زد پر ہے، 7 چھوٹے بڑے دریا بپھرنے سے کئی اظلاع زیر آب آچکے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کیرالا میں بارشوں کا سلسلہ 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔