کابل میں دو بم دھماکوں سے ایک شخص جاں بحق

Published On 17 November,2021 10:56 pm

کابل:(دنیا نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو بم دھماکوں سے ایک شخص جاں بحق اور چھ زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پہلا دھماکہ مغربی کابل میں ہزارہ برادری کے علاقے میں ہوا جس سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

دوسرا دھماکہ پی ڈی تھری کے ایریا میں ہوا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے جبکہ کسی گروپ نے دھماکوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکے سے 2افراد زخمی ہوگئےتھے۔

افغان میڈیا رپورٹس کےمطابق دارالحکومت کابل میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2افراد زخمی ہوگئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق طالبان حکومت کی وزارت داخلہ کی جانب سے دھماکے کی تصدیق کی گئی اور کہا گیا کہ یہ دھماکہ بھی گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کی طرح ہی تھا جبکہ دونوں میں ایک ہی طرح کی دھماکہ خیز ڈیوائسز کا استعمال کیا گیا تھا۔
 

Advertisement