نئی دہلی:(دنیا نیوز) بھارتی اینکروں کی جہالت کے چرچے سمندر پار بھی ہونے لگے، چینل ٹائمز ناؤ کے اینکر نے یوکرینی مہمان کو امریکی سمجھ کر کھری کھری سنا دیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی اینکر نے جہالت کی انتہا کرتے ہوئے افغانستان اور عراق میں امریکا کے ہاتھوں ہونے والی تباہی کا تذکرہ چھیڑ دیا، خاموش بیٹھا امریکی مہمان آخر کار پوچھنے پر مجبور ہوگیا کہ میں نے کیا کیا؟ میرانام بار بارکیوں لیا جارہا ہے، مجھ پر کیوں چلا رہے ہو۔
If @RShivshankar has any shame , he should resign!! @TimesNow what compulsions that you keep a joke like this anchor!!
— Mini Nair (@minicnair) March 3, 2022
h/t @skbozphd
pic.twitter.com/h5Q3bYnPx9
بھارتی اینکر نے وضاحت دی کہ وہ ان سے نہیں بلکہ مک ایڈمز سے مخاطب ہیں، خاموش بیٹھے مہمان نے بتایا کہ وہی مک ایڈمز ہیں، اپنی غلطی کا اندازہ ہوا تو بھارتی اینکر کھسیانی بلی بن گیا۔
خیال رہے کہ دنیا کے سامنے حماقت کا مظاہرہ کرنے والا کوئی عام بھارتی اینکر نہیں بلکہ بھارتی چینل کا ایڈیٹر ان چیف ہے۔