ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کی پابندیاں جنگ کے مترادف ہیں۔
روسی صدر نے کہا کہ روس کو یوکرین کی جانب سے سنجیدہ خطرے کا سامنا تھا، ہمسایہ ملک کے ایٹمی طاقت بننے سے متعلق بیانات کو نظر انداز نہیں کرسکتے تھے، کیف کی فوجی تنصیبات کو تباہ کرنے کا عمل تقریبا مکمل ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین کو غیر مسلح اور نازیوں سے آزاد کرنا چاہتے ہیں، مذاکرات میں یوکرین کے سامنے اپنی تجاویز رکھی تھیں، مغربی ممالک کی پابندیاں جنگ کے مترادف ہیں، کسی بھی ملک کی جانب سے نو فلائی زون کے قیام کی کوشش جنگ میں شرکت تصور ہوگی۔ مشرق وسطیٰ سے دہشت گردوں کو یوکرین منتقل کیا گیا۔