یوکرین کا میزائل حملہ، خودمختار ریاست ڈونیٹسک میں 20 افراد ہلاک، 28 زخمی

یوکرین کا میزائل حملہ، خودمختار ریاست  ڈونیٹسک  میں 20 افراد ہلاک، 28 زخمی

روسی حکام کے مطابق یوکرین کا او ٹی آر اکیس میزائل ڈونیٹسک کے رہائشی علاقے میں گر گیا جس سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچا، ڈونیٹسک کے شہریوں کو بھاری جانی نقصان اٹھا نا پڑا۔

میزائل کو ائیر ڈیفنس سسٹم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تھا اس کے باوجود میزائل زمین پر آ گرا، میزائل پر نصب ہتھیاروں نے دور دور تک تباہی مچائی۔