نیو یارک: (دنیا نیوز) امریکی نائب صدر کمیلا ہیرس کورونا کا شکار ہوگئیں، وائٹ ہاؤس نے کمیلا ہیرس کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کردی۔
نائب صدر کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ کمیلا ہیرس میں کورونا کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں تاہم انہوں نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔ وہ اپنی رہائشگاہ سے سرکاری ذمہ داری نبھاتی رہیں گی۔
ترجمان کے مطابق کمیلا ہیرس حالیہ دنوں میں صدر بائیڈن کے قریب نہیں گئیں اس لیے صدر بائیڈن خود کو قرنطینہ نہیں کریں گے۔