نئی دہلی: (روزنامہ دنیا) وزیر دفاع بین ویلیس کے انکار کے بعد بھارتی نژاد سابق وزیر خزانہ رشی سوناک نے برطانوی وزیراعظم کیلئے مہم شروع کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق رشی سوناک کو متعدد سینئر پارٹی ارکان کی حمایت حاصل ہے جن میں اولیور ڈٓاوڈن، مارک سپنسر اور لیام فاکس شامل ہیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق بین ویلیس سروے رپورٹس اور بک میکرز کی نظر میں کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کیلئے مضبوط ترین امیدوار تھے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کس امیدوار کی حمایت کرتے ہیں۔ برطانوی اخبار دی ٹائمز کے مطابق رشی سوناک کے اتحادی پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو قائل کرنے کے کوشش میں ہیں کہ وہ ان کا ساتھ دیں اور رشی سوناک کی کامیابی کی راہ ہموار ہو سکے۔