واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی محکمہ خارجہ نے 2 ارب ڈالر سے زائد مالیت کے ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کی فروخت کی منظوری دے دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس فوجی سامان میں نیدرزلینڈ کیلئے 96 پیٹریاٹ، بیلسٹک میزائل اور دیگر سامان، آسٹریلیا کیلئے کروز میزائل اور متحدہ عرب امارات کیلئے سمندری حدود کی نگرانی کرنے والے آلات شامل ہیں۔