تازہ ترین
  • بریکنگ :- عمران خان کےقومی اسمبلی کے 9 حلقوں سےکاغذات نامزدگی جمع
  • بریکنگ :- عمران خان بیک وقت مردان،چارسدہ،پشاور،کرم،فیصل آبادسےالیکشن لڑیں گے
  • بریکنگ :- عمران خان ننکانہ، ملیر، کورنگی اورکراچی ساؤتھ سے بھی انتخاب لڑیں گے
  • بریکنگ :- این اے 22، 24، 31اوراین اے 45 سےعمران خان کےکاغذات نامزدگی جمع
  • بریکنگ :- این اے 108، 118، 237، این اے 239 اور 246 سے بھی کاغذات جمع
  • بریکنگ :- خیبرپختونخوامیں خواتین کی مخصوص نشست کیلئےبھی کاغذات جمع
  • بریکنگ :- شاندانہ گلزارخان،روحیلہ حامد،مہوش علی نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے
  • بریکنگ :- تمام 9 حلقوں میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کرانےکاعمل مکمل
  • بریکنگ :- الیکشن کمیشن شیڈول کےمطابق 9حلقوں میں انتخاب 25 ستمبرکوہوگا

چین کا نینسی پلوسی اور ان کے خاندان پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

Published On 05 August,2022 05:05 pm

بیجنگ:(دنیا نیوز) چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اور ان کے خاندان پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

چینی وزیرِ خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ نینسی پلوسی نے چین کے داخلی امور میں سنگین مداخلت کی ہے اور چین کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچایا ہے۔

وزیر خارجہ کے بیان کے مطابق نینسی پلوسی کےاشتعال انگیز اقدامات کی وجہ سے پلوسی اور ان کے اہلخانہ پر چین کے مروجہ قوانین کے تحت پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔