امریکا کا پاکستان کو مزید 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

امریکا کا پاکستان کو مزید 10 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ ہم مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں اور سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی پیشکش کی ہے۔ پاکستان کو فوری امداد کے طور پر ایک لاکھ ڈالر فراہم کئے گئے تھے ۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکا نے قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو مزید 10لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔ ہم موسمیاتی بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔