سیلاب متاثرین کی مدد، جمائما کا فنڈ ریزنگ کا اعلان

Published On 20 September,2022 06:02 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما خان نے بھی ملک میں آنے والے بدترین سیلاب کے بعد تباہی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر برطانیہ میں فنڈ ریزنگ کا اعلان کر دیا۔

 اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ 21 ستمبر بروز بدھ کو سیلاب متاثرین کے لیے فنڈ ریزنگ کی جائے گی ، گزارش ہے ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے ٹکٹ خریدیں، یہ ایونٹ بہت شاندار ہو گا، کل کی تقریب ایک مزاح سے بھرپور ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: میں آدھی پاکستانی ہوں: جمائما کا اپنی فلم کی آمدنی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے جمائما نے کہا کہ اس تقریب میں بہترین مزاحیہ لوگ شرکت کریں گے، ان میں ہمارے بہترین عاصم چودھری، شازیہ مرزا، ایشان اکبر سمیت دیگر بہترین افراد شامل ہوں گے، اس لیے میری استدعا ہے کہ ایونٹ میں شرکت کرنے کے لیے ٹکٹ خریدیں، تاکہ پاکستان میں آنے والے بدترین سیلاب سے متاثرہ مستحق افراد کی مدد کی جا سکے۔

آخر میں سابق وزیراعظم کی اہلیہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایونٹ کی یہ رات مزاح سے بھرپور ہو گی، میں سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں، آپ سب کو ایونٹ میں دیکھنا چاہتی ہوں۔







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے