مہسا امینی کی ہلاکت، امریکا نے ایران کی گشت ارشاد فورس پر پابندیاں عائد کردیں

مہسا امینی کی ہلاکت، امریکا نے ایران کی گشت ارشاد فورس پر پابندیاں عائد کردیں

امریکی محکمہ خزانہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ گشت ارشاد فورس پر مہسا امینی کی ہلاکت کی ذمہ دار عائد ہوتی ہے، اس فورس کو ایرانی خواتین پر تشدد کے الزام میں بلیک لسٹ کیا گیا۔

گشت ارشاد فورس کے اہلکاروں نے نقاب کے قوانین کی خلاف ورزی پر 22 سالہ مہسا امینی کو گرفتار کیا تھا جو بعد ازاں پولیس کی حراست میں دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئی تھیں، اس ہلاکت کے خلاف ایران میں پرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔