ایران میں شدید زلزلے سے 276 افراد زخمی

ایران میں شدید زلزلے سے 276 افراد زخمی

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ایران کے شمال مغربی حصوں میں زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مغربی آذربائیجان میں اور اس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

ریسکیو حکام نے چھتیں اور دیواریں گرنے سے 276 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جنہیں مختلف ہسپتالوں میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔