ماسکو: (دنیا نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ امریکا کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی عزت کرنی چاہیے۔
ماسکو میں سالانہ خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا کہ برکس گروپ میں سعودی عرب کی شمولیت کی حمایت کرتا ہوں، سعودی عرب کے ساتھ تعلقات بڑھائیں گے، امریکا کو شہزادہ محمد بن سلمان کی عزت کرنی چاہیے۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تائیوان چین کا حصہ ہے، امریکی حکام کا دورہ جارحیت تھی، امریکا چین سے تعلقات خراب کرکے غلطی کر رہا ہے۔
پیوٹن نے مزید کہا کہ روس یورپ کا دشمن نہیں ہے، کبھی یورپ کے لیے بُری نیت نہیں رکھی، مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ یوکرین نے کیا ہے، یورپ چاہے تو یوکرین کا مسئلہ پر امن طور پر حل ہوسکتا ہے۔