انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی راہداری کے قیام کی اجازت نہیں دیں گے۔
ترک صدر اردوان نے کہا ہم اپنی جنوبی سرحدوں پر 30 کلو میٹر طویل حفاظتی پٹی کے قیام کو پایہ تکمیل تک ضرور پہنچائیں گے، دہشت گرد تنظیم اور اس کی پشت پناہی کرنے والوں کے حملے اور گندے عزائم ہمیں اس مصمم ارادے سے ہٹا نہیں سکیں گے۔
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم ہمارے بچوں اور خواتین کی تفریق کئے بغیر قتل و غارت کرتی ہے، اب موجودہ ترکیہ پرانے ترکیہ سے بہت مختلف ہے، کوئی بھی ہماری سلامتی کو خطرے میں نہیں ڈال سکتا۔