پٹرول کی قیمتوں مسلسل اضافہ اور بڑھتی لوڈ شیڈنگ پر بنگلادیش میں ہنگامے پھوٹ پڑے

Published On 10 December,2022 08:19 pm

ڈھاکا: (ویب ڈٰسک) بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں افراد پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا میں ہزاروں مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین میں اپوزیشن رہنما بھی موجود تھے جنھوں نے وزیراعظم پر انتخابات میں دھاندلی کرکے حکومت بنانے اور پھر ملک میں مہنگائی سمیت پٹرول اور بجلی بحران کا ذمہ دا ٹھہرایا۔

کئی مقامات پر مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا البتہ درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

ملک بھر میں بڑھتے ہوئے مظاہروں کو دیکھتے ہوئے پولیس نے کریک ڈاؤن آپریشن کیا جس میں پوزیشن جماعت کے دو بڑے رہنماؤں کو گرفتار کرلیا گیا۔
 

Advertisement