ماسکو: (دنیا نیوز) روس کے شہر کیمیروف میں بزرگوں کے لیے قائم ایک نرسنگ ہوم میں آگ لگنے سے 22 افراد ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیمروف میں دومنزلوں پر مشتمل لکڑی کی اس عمارت کو غیر قانونی طور پر قائم کیا گیا تھا ۔
رپورٹس کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ رات گئے پیش آیا جب ہیٹ بوائلر کی وجہ سے رات بھر سینٹر کی لکڑیاں سلگتی رہیں جس کے نتیجے میں عمارت کا بالائی حصہ مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔
. رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے 22 افراد جانوں سےہاتھ دھو بیٹھے
حکام کےمطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پرپہنچ گیا اور 6 زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔
پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے۔