جاسوسی غبارہ: امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا

جاسوسی غبارہ: امریکی وزیر خارجہ نے چین کا دورہ ملتوی کردیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اتوار سے شروع ہونے والا چین کا دورہ احتجاجاً ملتوی کر رہے ہیں، انٹونی بلنکن کو مشرق وسطیٰ کے اہم دورے کے بعد چین جانا تھا۔

وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے بتایا کہ چین کی جانب سے جاسوسی غبارے امریکی فضائی حدود میں بھیجنے پر دورہ ملتوی کر رہا ہوں، چین نے ہماری قومی سلامتی کی خلاف ورزی کی ہے۔