دبئی : (ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات کے خلاباز کی جانب سے خلا سے سعودی عرب کی مقدس مساجد مسجدالحرام اور مسجدِ نبویﷺ کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اماراتی خلاباز سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کر تے رہتے ہیں۔
پیر کو رمضان کی27 ویں شب کے موقع پر سلطان النیادی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر خلا سے اسلام کے مقدس ترین مقامات، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی عظیم الشان مساجد مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے مناظر شیئر کیے۔
من محطة الفضاء الدولية،
— Sultan AlNeyadi (@Astro_Alneyadi) April 17, 2023
إهداء لعيال سلمان في هذه الليالي المباركة
إهداء لبلاد الحرمين الشريفين، مهبط الوحي وأرض الرسالة، المملكة العربية السعودية. pic.twitter.com/3OQTg4CgXb
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خلا سے نیچے زمین پر دکھنے والے اندھیرے میں بظاہر مسجدالحرام اور مسجد نبوی روشن دکھائی دے رہی ہیں۔
خلاباز سلطان النیادی رواں ماہ 28 اپریل کو طے شدہ سپیس واک پر جانے کی تیاری کر رہے ہیں جو کہ متحدہ عرب امارات اور کسی بھی دوسرے عرب ملک کے لیے پہلا موقع ہوگا ، اس سے قبل امریکا، کینیڈا، روس اور فرانس سمیت صرف9 دیگر ممالک نے یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔
اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے ناسا کے خلا میں مائیکرو گریوٹی میں انسانی خلیے کی نشونما پر تجربات کیلئے بھیجے گئے مشن کے ہمراہ 2 مارچ کو کینیڈی سپیس سٹیشن سے خلا کا سفر شروع کیا تھا۔