افغانستان کی صورتحال دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران ہے : انتونیو گوتریس

افغانستان کی صورتحال دنیا کا سب سے بڑا انسانی بحران ہے : انتونیو گوتریس

 دوحا میں افغانستان کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے دو روزہ اجلاس کے موقع پر سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کو نظام سے باہر رکھنا انسانی حقوق اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری افغانستان کے استحکام، وہاں ہونے والی دہشتگردی، منشیات سمگلنگ اور افغان خواتین کی معاشرتی دھارے میں شمولیت نہ ہونے پر فکرمند ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبان سے ملاقات مناسب وقت پر ہوگی، ابھی وہ مناسب وقت نہیں آیا۔