لندن : (ویب ڈیسک ) برطانیہ میں 70 برس بعد منعقد ہونے والی شاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی کے دوران ہر ایک کی نگاہیں شاہی خاندان پرمرکوز ہیں، ایسے میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل کی عدم موجودگی باعث تشویش بنی ہوئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل اور ان کے بچے شاہ چارلس سوم کی تقریب تاج پوشی میں شرکت نہیں کر رہے ہیں ۔
شاہی محل کے ذرائع کے مطابق ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری اور شہزادہ ولیم سمیت دیگر شاہی خاندان کے افراد تقریب تاج پوشی میں شرکت کر رہے ہیں، جبکہ پرنس ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل اور ان کے بچے پرنس آرچی اور شہزادی للیبیٹ کیلیفورنیا میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :شاہ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب ، مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کی عدم موجودگی شہزادی ہیری اور ان کے والد شاہ چارلس سوم اور بھائی شہزادہ ولیم کے درمیان جاری حالیہ تنازع ہے۔
دوسری جانب ڈیوک آف سسیکس شہزادہ ہیری کے حوالے سے کہا جا رہا ہے کہ تاج پوشی کی تقریب میں رسماً شرکت کر رہے ہیں، وہ کسی بھی تقریب میں سرکاری کردار ادا نہیں کریں گے اور نہ ہی شاہی جلوس کا حصہ بنیں گے۔