لندن: (ویب ڈیسک) برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کے بعد شاہی محل بکنگھم پیلس نے پہلی سرکاری تصویر جاری کی ہے۔
کنگ چارلس سوم کی تاج پوشی کی تقریب 6 مئی کو ہوئی تھی جس میں دنیا بھر سے 2 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔
تصویر میں شاہ چارلس نے 360 سال پرانا تاج پہن رکھا ہے، شاہ چارلس کنگ ایڈورڈ تاج پہننے والے ساتویں شاہی سربراہ ہیں۔