شاہ سلمان نے تیونس کے صدر کو عرب سربراہ کانفرنس میں مدعو کر لیا

Published On 13 May,2023 09:23 pm

ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تیونس کے صدر قیس سعید کو عرب سربراہ کانفرنس میں مدعو کر لیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تیونس کے صدر قیس سعید کو خط لکھ کر 19 مئی کو ہونے والی عرب سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق تیونس میں سعودی سفیر ڈاکٹرعبدالعزیز بن علی نے تیونس کے صدر قیس سعید سے ملاقات کی اور شاہ سلمان کا دعوت نامہ ان کے حوالے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا۔ 

Advertisement