انقرہ: (دنیا نیوز) ترکیہ کے صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا آغا ز ہو گیا، رن آف الیکشن کے مرحلے میں بیرون ممالک میں ووٹنگ 24 مئی تک مکمل ہوگی۔
ترکی میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے 73 ممالک میں 156 نمائندہ دفاتر میں ووٹ ڈالے جائیں گے، بیرون ملک مجموعی طور پر3,461 بیلٹ بکس لگائے گئے ہیں۔
بیرون ملک ووٹنگ 24 مئی کو مکمل ہو گی، جاپان، لیتھوانیا اور کرغزستان میں 21 مئی کی شام تک اور آذربائیجان، قازقستان اور ترکمانستان میں 22 مئی کی شام تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔
ملک کے اندر پولنگ کا آغاز 28 مئی کو شروع کیا جائے گا جو بغیر کسی تعطل کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا، ترکیہ صدارتی الیکشن کے پہلے راؤنڈ میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد نمائندگی حاصل نہیں کر سکا۔