سری نگر: (دنیا نیوز) مودی سرکار کی مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی اجلاس منعقد کرنے کی کوشش بری طرح ناکام ہو گئی، کشمیریوں نے جی ٹونٹی اجلاس کا مکمل بائیکاٹ کرتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے۔
جی ٹونٹی اجلاس مقبوضہ علاقے میں منعقد کروانے کے تناظر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی جانب سے دی جانے والی کال پر کشمیر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال دیکھی گئی، مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو سمیت غیر انسانی پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سری نگر میں جی 20 اجلاس کا آج سے آغاز، کنٹرول لائن کے دونوں جانب مکمل ہڑتال
بھارتی سرکار نے سری نگر میں ڈل جھیل کے کنارے بھارتی فوجیوں، پیرا ملٹری فورسز، ایلیٹ نیشنل گارڈز اور میری کمانڈوز کی بھاری نفری تعینات کر رکھی ہے، سری نگر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوج اور پولیس نے دکانداروں کو طلب کر کے دکانیں کھولنے کی ہدایت کی اور عمل نہ کرنے پر سخت نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے جی 20 اجلاس سے قبل کشمیر کو گوانتاناموبے بنا دیا، محبوبہ مفتی
بھارتی دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے تاجروں نے جی ٹونٹی اجلاس منعقد کرنے کیخلاف مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔