مدینہ منورہ: گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش، روح پرور مناظر

مدینہ منورہ: گرج چمک اور تیز ہواؤں کیساتھ موسلا دھار بارش، روح پرور مناظر

مدینہ منورہ اور گردونواح میں بادل خوب جم کر برسے جس سے جل تھل ایک ہو گیا، تیزہواوں کے ساتھ بارش پرعازمین حج نے باران رحمت برسنے پر اللہ کا شکر ادا کیا ہے، جبکہ دیگر زائرین بارش برسنے پر رب کے حضور شکر بجا لائے۔

زائرین گنبد خضری پر بارش برسنے کے روح پرور مناظر سے بھی لطف اندوز ہوتے رہے۔